استغاثہ کے بموجب تھانہ آسپور دیوسرہ میں علاقے کے اکاری پور بوٹان گاوں کے شیلیش کمار تیواری نے 31 جولائی 2014 کو شکایت دی کہ اس کے والد رماپتی تیواری کو لاٹھی ڈنڈے سے پیٹ کر شدید زخمی کر دیا گیا ہے ،جن کی دوران علاج موت ہوگئی ۔
غیر ارادتاً قتل کے الزام میں نصف درجن ملزمان کو 8 سال کی قید - مقدمہ کی سماعت
اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے ایڈیشنل سیشن جج مدھو ڈوگرہ کی عدالت نے غیر ارادتا قتل کے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے شواہد کی بنیاد پر خاطی ثابت ہونے کے سبب نصف درجن ملزمان کو آٹھ آٹھ سال قید و جرمانہ کی سزا سنائی ۔
غیر ارادتاً قتل کے الزام میں نصف درجن ملزمان کو 8 سال کی قید
پولیس شکایت پر ہردیہ نرائن ،مہیندر کمار ،امبیکا پرساد ،سنتوش کمار، سنیل کمار و انیل کمار سمیت نصف درجن ملزمان کے خلاف غیر ارادتا قتل کا کیس درج کر فرد جرم عدالت میں داخل کیا ۔عدالت نے بدھ کو مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے وکلاء کے استد لال سننے کے بعد شواہد کی بنیاد پر خاطی ثابت ہونے کے سبب سبھی چھہ ملزمان کو آٹھ آٹھ سال قید و 15-15 ہزار روپیہ جرمانہ کی سزا سنائ ،اور پچاس ہزار روپیہ مقتول کے اہل خانہ کو دینے کا حکم دیا ۔
یو این آئی