ریاست اترپردیش کے شہر بارہ بنکی میں یونانی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے عازمین حج کی خدمت کے لیے قابل ستائش پہل کی ہے، یونانی ڈاکٹرز عازمین حج کو ایک میڈیکل کٹ فراہم کرا رہے ہیں، جس میں یونانی اور ایلوپیتھک دواؤں کے ساتھ ان کے استعمال کا ایک پرچہ بھی ہے، جس کو پڑھ کر عازمین دوران حج اپنی تکلیف کے مطابق دواؤں کا استعمال کرسکیں گے۔
عازمین حج کو میڈیکل کِٹ تقسیم کی گئی - عازمین حج .
بارہ بنکی میں یونانی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے عازمین حج کے لیے قابل ستائش پہل کی گئی ہے۔
عازمین حج کو میڈیکل کِٹ تقسیم کی گئی
بارہ بنکی میں پہلی دفعہ میڈیکل کٹ حاصل کرنے والے عازمین حج بھی اس پہل کی اہمیت کو سمجھ رہے ہیں، اور ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے لیے نیک خواہشات کے اظہار کے ساتھ دعا کررہے ہیں۔