اردو

urdu

ETV Bharat / state

Hajj Pilgrims not Getting Bags: بارہ بنکی کے عازمین کو حج کمیٹی کی جانب سے بیگ نہ ملنے کی شکایت - حج تربیتی کیمپ

ریاستی حج کمیٹی عازمین حج کو اپنی جانب سے بیگ مہیا کرا رہی ہے۔ ساتھ ہی اس نے اپنے بیگ لے جانے پر پابندی لگا رکھی ہے۔ حج کمیٹی نے پہلے عازمین حج کو بذریعے کورئیر بیگ بھیجنے کی بات کہی تھی لیکن بعض عازمین کو ابھی تک بیگ نہیں ملے ہیں۔ Hajj Pilgrims not Getting Bags

بارہ بنکی میں عازمین حج  بیگ نہ ملنے سے پریشان
بارہ بنکی میں عازمین حج بیگ نہ ملنے سے پریشان

By

Published : Jun 3, 2022, 11:42 AM IST

اترپردیش کے بارہ بنکی میں ریاستی حج کمیٹی کی بدانتظامی کی وجہ سے درجنوں عازمین حج کو بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ عازمین حج کی پرواز شروع ہونے کے باوجود ابھی تک زیادہ تر منتخب لوگوں کو حج کمیٹی کی جانب سے بیگ مہیا نہیں کرائے ہیں جس کی وجہ انھیں اپنی پیکنگ کرنے میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Hajj Pilgrims not Getting Bags

واضح رہے کہ اس دفعہ ریاستی حج کمیٹی عازمین حج کو اپنی جانب سے بیگ مہیا کرا رہی ہے۔ ساتھ ہی اس نے اپنے بیگ لے جانے پر پابندی لگا رکھی ہے۔ حج کمیٹی نے پہلے عازمین حج کو بذریعے کورئیر بیگ بھیجنے کی بات کہی تھی لیکن بیگ نہیں پہنچے۔ اس کے بعد کہا گیا کہ اضلاع کی خادم الحجاج کمیٹی سے بیگ موصول ہوں گے۔ ضلع میں کل 38 لوگوں کو ہی بیگ مہیا کرائے گئے ہیں۔ بعد میں بتایا گیا کہ انہیں بیگ حج تربیتی کیمپ میں مہیا کرا دئے جائیں گے لیکن وہاں بھی بیگ مہیا نہیں کرائے گئے۔ اب عازمین حج کی پرواز سر پر ہے لیکن ابھی تک وہ اپنے سامان کی پیکنگ نہیں کر سکے ہیں۔ انہیں اس مسلے پر کوئی کچھ بتانے والا نہیں ہے جس سے وہ کافی پریشان ہیں۔

بارہ بنکی میں عازمین حج بیگ نہ ملنے سے پریشان

یہ بھی پڑھیں: Hajj 2022: مدھیہ پردیش میں حج قسطوں کو جمع کرنے میں عازمین کر رہے تاخیر

واضح رہے کہ اس بار کم تعداد میں تمام پابندیوں کے ساتھ حج کا عمل شروع ہونے جا رہا ہے۔ اس کے باوجود عازمین حج کو اب تک بیگ نہ ملنا یہ بتاتا ہے کہ ریاستی حج کمیٹی عازمین حج کی سہولت کو لیکر کس قدر حساس ہے۔ سوال یہی ہے کہ حج جیسے مقدس کام میں اس قسم کے غیر تجربے کار فیصلے لینے کی ضرورت ہی کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details