حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے سفر حج کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ میں توسیع کرکے 10 جنوری کر دیا گیا ہے۔
پہلے فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 10 دسمبر مقرر کی گئ تھی لیکن کم عازمین کی جانب سے فارم جمع کئے گئے جس کے نتیجہ میں اب ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔
رامپور ضلع سے سفر حج کے لیے اب تک 150 فارم بھرے گئے ہیں۔ اسی طرح عازمین حج کا کرایہ 3 لاکھ 75 ہزار روپے مقرر تھا لیکن جب اس پر لوگوں نے ناراضگی کا اظہار کیا تو اب اس میں تخفیف کرکے 3 لاکھ 45 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔
مرکزی حج کمیٹی نے حج 2021 کے لیے آن لائن درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ 10 دسمبر مقرر کی تھی لیکن اب عازمین کی سہولت کے لیے درخواست فارم بھرنے کی تاریخ میں مزید ایک ماہ کا اضافہ کیا گیا ہے۔