مرادآباد:ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں کانگرس پارٹی کے رکن رضوان قریشی کو صوبے کا نائب صدر بنایا گیا ہے۔ رضوان قریشی کانگرس کے ٹکٹ پر میئر اور اسمبلی انتخابات میں مرادآباد سے اپنی قسمت آزما چکے ہیں۔
حالانکہ ان انتخابات میں انہیں جیت حاصل نہیں ہوئی مگر میئر کے انتخابات میں ان کی ہار کا فاصلہ بہت کم تھا ان انتخابات میں بہت کم ووٹوں سے ان کی ہار ہوئی تھی۔ ان دونوں ہار کے باوجود کانگرس پارٹی میں ان کا قد برقرار ہے۔ پارٹی میں ان کا رتبہ اور جلوہ قائم ہے اور یہی وجہ ہے کہ اب پارٹی نے انہیں صوبے کا نائب صدر بنایا ہے۔
اس متعلق ای ٹی وی سے بات کرتے ہوئے رضوان قریشی نے بتایا کہ میرے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ کانگرس پارٹی نے مجھ پر بھروسہ جتایا ہے اور مجھے ریاست اتر پردیش کا نائب صدر بنایا ہے جس کے لیے میں پارٹی کا شکر گزار ہوں۔