اردو

urdu

ETV Bharat / state

'تربیت کے بغیر حج کرنا محض ایک سیاحتی سفر ہے' - اترپردیش

ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں عازمین حج سے خطاب کرتے ہوئے مولانا شفیق الرحمان قاسمی کہا کہ مسائل حج سے واقفیت ضروری ہے

متعلقہ تصویر

By

Published : Jun 30, 2019, 5:18 PM IST

عازمین حج کے لیے تربیتی کیمپ میرٹھ کے شاہی عیدگاہ میں چل رہا ہے، جہاں دین اسلام کے جانکار کے خطابات ہو رہے ہیں اور لوگ اس سے فیض یاب ہو رہے ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا شفیق الرحمان قاسمی نے کہا کہ حج اسلام کے بنیادی ارکان میں سے ایک ہے۔ جس طرح کلمہ ، نما ، روزہ اور زکوٰۃ کے مسائل سے واقفیت حاصل کی جاتی ہے، اسی طرح حج کے مسائل سے آگاہ ہونا ضروری ہے۔

متعلقہ ویڈیو

مولانا شفیق الرحمان قاسمی مزید کہا کہ حج کی تربیت حاصل کئے بغیر سفر حج پر جانا محض ایک سیاحتی سفر اور پکنک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے جد امجد حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کی کہ اے اللہ ہمیں حج کے مناسک سکھادے، سوچئے کہ جب سید الانبیاء یہ دعا کر رہے ہوں تو ہمارا حج بغیر سیکھے کیسے مقبول ہو سکتا ہے؟

خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نہ صرف حج کرنے کا طریقہ بتایا بلکہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو حکم دیا کہ مجھ سے مناسک حج سیکھ لو۔

مولانا شفیق الرحمان قاسمی نے کہا کہ ایک مسلمان کا کچھ مدت کے لیے اپنی زندگی کے امور اور معاملات کو رضائے الٰہی کے لیے بالکل بدل کر "حاضر ہوں یا اللہ میں حاضر ہوں، حاضر ہوں تیرا کوئی شریک نہیں میں حاضر ہوں، بلا شبہ تمام تعریفیں، تمام نعمتیں، اور تمام بادشاہتیں تیرے ہی لیے ہیں، تیرا کوئی شریک نہیں" پکارتے ہوے گھر بار، مال و دولت، آل و اولاد کو چھوڑ کر حج بیت اللہ کے لیے روانہ ہونا اور مخصوص طریقہ سے مخصوص لباس(احرام) میں حج کے فرائض ادا کرنا اور کچھ اپنے معمول کے لباس میں ادا کرنا حج کہلاتا ہے۔

مناسک حج کے بارے میں واقفیت عازمِ حج کے لیے سود مند بھی ہے اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کی تعمیل بھی ہے۔

خیال رہے کہ میرٹھ میں 30 برس قبل سنہ 1990 میں مولانا شفیق الرحمان قاسمی قاسمی مفت میں حج تریبتی کیمپ کا آغاز کیا تھا۔ اس وقت سے مسلسل یہ کیمپ مفت لگائے جاتے ہیں اور عازمین حج کو ٹریننگ دی جاتی ہے۔

یہاں وہ تمام چیز سیکھائی جاتی ہیں، جو دوران حج ادا کئے جاتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details