اردو

urdu

By

Published : Jun 12, 2019, 5:10 AM IST

ETV Bharat / state

'جنسی زیادتی کے مجرموں کو پھانسی کی سزا ہونی چاہیے'

معروف فلمی اداکار رضا مراد نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کی معصوم بچیوں کی جنسی زیاتی میں ملوث افراد کو  بیچ چوراہے میں پھانسی کی سزا دینی چاہیے، تاکہ دوسرے لوگوں کو اس سے عبرت حاصل ہو۔

معروف فلمی اداکار رضا مراد

ملک میں کم سن بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے معاملے سامنے آ رہے ہیں، جس کی وجہ سے عوام میں غم و غصہ ہے۔

معروف فلمی اداکار رضا مراد نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کی معصوم بچیوں کی جنسی زیاتی میں ملوث افراد کو بیچ چوراہے میں پھانسی کی سزا دینی چاہیے، تاکہ دوسرے لوگوں کو اس سے عبرت حاصل ہو۔
انہوں نے کہا کہ والدین کو چاہیے کی وہ اپنے بچوں کی بہتر تربیت دیں۔

معروف فلمی اداکار رضا مراد

شیعہ کمیٹی کے صدر مولانا سیف عباس صاحب نے کہا کہ ایسے ظالموں کی سزا موت سے کم نہیں ہونی چاہیے۔

مشہور و مقبول ٹی وی اداکار شہباز خان نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے ملک میں چھوٹی بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے کیس بڑھتے جارہے ہیں، ایسے میں مجروموں کو پھانسی کی سزا ملنی چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details