جم خانہ کے مالکان اس امید میں تھے کہ حکومت ان لاک ٹو کے گائیڈ لائن میں جم کھولنے کی بھی چھوٹ دے گی، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ جس سے جم خانہ کے مالکان کو شدید صدمہ پہونچا ہے۔
بنارس میں جیت پورہ علاقے میں جم خانہ کے مالک رام بابو یادو نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ لاک ڈاؤن کے بعد سے اب تک 3 لاکھ 35 ہزار کا نقصان ہوچکا ہے، مزید جو وٹامنز کی پاؤڈر ہیں وہ بھی 60 فیصد خراب ہوچکے ہیں۔
جم خانہ کے بند ہونے سے نہ صرف جم خانہ کے مالکان پریشان ہیں بلکہ بڑی تعداد میں جم ٹرینر کی ملازمت بھی گئی ہیں۔ جم خانہ کے سامان کو فروخت کرنا شروع کرچکے ہیں۔
رام بابو بتاتے ہیں کہ بجلی کا بل مکان کا کرایہ اور ٹرینر کی تنخواہ ادا کرنا کافی مشکل ہوگیا ہے۔