لکھنو: آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کی جانب سے گیانواپی مسجد کا سروے 2 نومبر کو ختم ہوگیا جبکہ عدالت کی جانب سے اس کی رپورٹ 17 نومبر تک داخل کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ اطلاعات کے مطابق اے ایس آئی کی جانب سے کل 400 سے زائد صفحات پر مشتمل رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی۔ رپورٹ میں 21 جولائی کو عدالت کے حکم کے مطابق 4 اگست سے شروع ہونے والے سروے کی تمام معلومات کو شامل کیا گیا ہے۔
Gyanvapi Survey Report گیانواپی مسجد سروے رپورٹ کل عدالت میں پیش کی جائے گی
آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کی جانب سے گیانواپی مسجد کا سروے 2 نومبر کو ختم ہوگیا جبکہ عدالت کی جانب سے اس کی رپورٹ 17 نومبر تک داخل کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ Gyanvapi Survey Report to be filed in court tomorrow
Published : Nov 16, 2023, 9:52 PM IST
یہ بھی پڑھیں: Umesh Pal Murder Case: شائستہ پروین نے وزیر اعلیٰ اور چیف جسٹس کو خط لکھا، مجسٹریل انکوائری کا مطالبہ
واضح رہے کہ وارانسی کی ضلعی عدالت کی ہدایت کے بعد 21 جولائی کو آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا نے سروے شروع کیا تھا، چونکہ یہ کیس سپریم کورٹ میں زیرالتوا تھا اس لئے اسے کچھ وقت کےلئے روک دیا گیا تھا تاہم ہائی کورٹ میں اس معاملہ کی دوبارہ سماعت کے بعد آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا نے سروے 4 اگست سے مسلسل جاری رہا۔ اے ایس آئی کی ٹیم کو رپورٹ جمع کرانے کے لیے پہلے 4 ستمبر تک کا وقت دیا گیا تھا تاہم بعد میں عدالت سے اضافی وقت مانگا گیا جس کے بعد عدالت نے 6 ستمبر کو اضافی وقت دیتے ہوئے 17 نومبر کو رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔