اردو

urdu

ETV Bharat / state

Gyanvapi Case الہ آباد ہائی کورٹ میں گیان واپی مسجد معاملے کی سماعت آج

کاشی کے گیان واپی مسجد معاملے کی آج الہ آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوگی۔ اس معاملے میں انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی کی جانب سے درخواست دی گئی تھی۔ اس میں گیان واپی مسجد کے احاطے کے سروے کو بھی چیلنج کیا گیا ہے۔ Hearing of Kashi Gyanvapi case

Etv Bharatالہ آباد ہائی کورٹ میں گیانواپی مسجد معاملے کی آج ہوگی سماعت
Etv Bharatالہ آباد ہائی کورٹ میں گیانواپی مسجد معاملے کی آج ہوگی سماعت

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 18, 2023, 8:52 AM IST

پریاگ راج: کاشی کے گیان واپی مسجد معاملے کی آج الہ آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوگی۔ ہائی کورٹ میں دونوں فریقین کے وکلاء اپنے اپنے طریقے سے اس کیس پر بحث کریں گے۔ غور طلب ہو کہ اس سے پہلے اس کیس کی سماعت بارہ ستمبر کو ہوئی تھی، لیکن اس دوران وکلاء کی ہڑتال تھی، اس وجہ سے چیف جسٹس پرتینکر دیواکر کی عدالت نے آن لائن سماعت کی اجازت دی تھی۔ آن لائن سماعت کے دوران کوئی وکیل پیش نہیں ہوا تھا، جس کی وجہ سے کیس کی سماعت نہیں ہوئی۔ اس موقع پر ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ اب اس کیس کی اگلی سماعت اٹھارہ ستمبر کو ہوگی۔

دراصل، بنارس کی عدالت میں دائر مقدمے کی برقراری کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔ ہندوؤں کی طرف سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ جس جگہ گیانواپی مسجد ہے، وہاں مندر کو بحال کرنے کی اجازت دی جائے۔ یہ درخواست انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ اس میں گیانواپی احاطے کے سروے کو بھی چیلنج کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: Gyanvapi survey ہائی کورٹ سے گیان واپی احاطے میں غیر ہندؤں کے داخلے پر پابندی کا مطالبہ
کمیٹی کے وکیل نے کیس کے مطالعہ کے لیے اضافی وقت کا مطالبہ کیا تھا، جس پر ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کے لیے بارہ ستمبر کی تاریخ مقرر کی تھی۔ اس کے علاوہ ہائی کورٹ نے آن لائن سماعت کی اجازت بھی دی تھی۔ لیکن وکلاء کی عدم موجودگی کے باعث بارہ ستمبر کو کیس کی سماعت نہ ہوسکی۔ اس پر ہائی کورٹ نے اگلی سماعت کے لیے اٹھارہ ستمبر کی تاریخ مقرر کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details