اردو

urdu

ETV Bharat / state

Gyanvapi Masjid Case گیان واپی مسجد شرینگر گوری کیس، تمام مقدمات کو ایک ہی جگہ چلانے سے متعلق سماعت آج - up latest news

ایک درخواست کے ذریعے شرینگر گوری کیس کے ساتھ ساتھ گیان واپی مسجد سے متعلق 6 دیگر معاملات کی سماعت کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ Gyanvapi Masjid Case

بھگوان وشویشور
بھگوان وشویشور

By

Published : Dec 20, 2022, 11:50 AM IST

وارانسی: گیان واپی مسجد شرینگر گوری کیس سے متعلق ایک درخواست پر وارانسی کے ضلع جج ڈاکٹر اجے کرشنا وشویش کی عدالت میں آج سماعت ہوگی۔ اس درخواست کے ذریعے شرینگر گوری کیس کے ساتھ ساتھ گیان واپی مسجد سے متعلق 6 دیگر معاملات کی سماعت کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ Gyanvapi Masjid Case

یہ عرضی لکشمی دیوی، سیتا ساہو، ریکھا پاٹھک اور منجو ویاس کی جانب سے عدالت میں دی گئی ہے۔ شرینگر گوری کیس کی ایک اور مدعی راکھی سنگھ اس درخواست کی حمایت میں نہیں ہیں۔ ضلع جج کی عدالت میں گیان واپی مسجد سے متعلق 6 مقدمات کی ایک ساتھ سماعت کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ Gyanvapi Masjid Case

گیان واپی کے احاطے کا قبضہ بھگوان وشویشور کو سونپنے کا مطالبہ کرنے والے مقدمہ کو سول جج کی کورٹ سے وارانسی کے ضلع جج کی عدالت میں ٹرانسفر کرنے کا مطالبہ پہلے کیا گیا تھا اس کے بعد پانچ دیگر کیسز کو بھی شرینگر گوری کیس کے ساتھ ہی سماعت کرنے کا مطالبہ کیا گیا اس معاملے میں گزشتہ سماعت پر بھگوان آدی وشویشور کی جانب سے کرن سنگھ ویسین کے وکیل مان بہادر سنگھ اور انوپم دویدی نے اعتراض داخل کیا تھا۔ ان کے اعتراض پر درخواست دینے والی چار خواتین کے وکلاء نے جوابی اعتراض دائر کیا۔ پیر کو بھی عدالت میں کرن سنگھ کی عرضی پر سماعت ہونی تھی، لیکن کنڈولنس کی وجہ سے ایسا نہیں ہوسکا اور اب آئندہ سماعت 21 دسمبر کو ہوگی۔ Gyanvapi Masjid Case

یہ بھی پڑھیں : Gyanvapi Case الہٰ آباد ہائی کورٹ میں گیان واپی مسجد سے متعلق معاملے کی سماعت آج

ABOUT THE AUTHOR

...view details