وارانسی: گیانواپی کیس سے متعلق پانچ مقدمات کی پاور آف اٹارنی وشو ویدک سناتن سنگھ کے سربراہ جتیندر سنگھ وسین کی جانب سے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو سونپنے کے اعلان کے بعد پیر کو انہوں نے ایک اور اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 31 اکتوبر 2022 تک وشو ویدک سناتن سنگھ اور ان کے خاندان کے تمام افراد کے بینک اکاؤنٹ میں جمع تمام رقم وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے حوالے کر دی جائے گی۔ Gyanvapi Shringar Gauri Case
جتیندر سنگھ وسین نے بتایا کہ ہم نے گیانواپی سے متعلق 5 مقدمات کی پاور آف اٹارنی مہاراج یوگی آدتیہ ناتھ کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 15 نومبر تک کاغذی کارروائی مکمل کر لی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی 31 اکتوبر 2022 تک وشو ویدک سناتن سنگھ اور ان کے خاندان کے تمام افراد کے بینک اکاؤنٹ میں جمع رقم بھی مکمل تفصیلات کے ساتھ سی ایم یوگی کو سونپ دی جائے گی۔ رقم کے حوالے کرنے کے ساتھ ہی کھاتہ کھولنے کے وقت سے لیکر اب تک کا بینک اسٹیٹمنٹ بھی مہاراج جی کو سونپ دی جائے گی۔ Gyanvapi Shringar Gauri Case