وہیں دوسرے فریق نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ 1954 کاجو ایکٹ ہے، وہ اترپردیش میں کبھی نافذ نہیں ہوا۔
وکیل وجیے شنکر نے کہا کہ وقف رجسٹر میں غیر قانونی طور پر مندرج کیا گیا ہے، میں داخل کیا گیا ہے۔ اس نوعیت سے عدالت نے دونوں فریقوں کے دلیل کو سنا اس کے بعد مقامی سول فاسٹ ٹریک عدالت کے جج اشوتوش تیواری نے مسلم فریق کے اپیل کو خارج کردیا اور اگلی سماعت تین مارچ کو متعین کیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ معاملہ آئیڈیل سمبھو لارڈ وشویشور اور بنام انجمن انتظامیہ بنارس اور یوپی سنی سنٹرل وقف بورڈ کے مابین کیس برسوں سے جاری ہے۔ آئیڈیل سمبھو لارڈ وشویشور کا دعویٰ ہے کہ گیان واپی احاطے میں مسجد کی جگہ سمبھو وشویشور کا مندر تھا اور یہ بہت ہی معروف تھا۔