وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو اتر پردیش نوئیڈا کے جیور ہوائی اڈے کے سنگ بنیاد (Jewar Airport Inauguration) رکھنے کے پروگرام میں کالے جھنڈے دکھانے کی وارننگ دینے پر راشٹریہ گجر سوابھیمان سنگھرش سمیتی یووا (Rashtriya Gurjar Swabhiman Sangharsh Samiti Yuva) کے قومی صدر اور ان کے حامیوں کو پروگرام سے پہلے نوئیڈا پولیس نے گھر میں نظر بند کر رکھا ہے۔
گھروں میں نظر بند لوگوں نے احتجاجی مقام پر جانے کی کوشش کی لیکن پولیس نے انہیں روک دیا۔ جس کے بعد گجر برادری کے لوگوں نے اپنے گھروں میں ہی کالے جھنڈوں کے ساتھ احتجاج کیا۔
سماج وادی پارٹی کے لوہیا واہنی کے عہدیدار بھی اپنے دفتر میں نظر بند رہے۔ انہوں نے پہلے ہی احتجاج کا اعلان کیا تھا لیکن پولیس نے انہیں ان کے دفتر میں ہی روک دیا۔