اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: راجا میہر بھوج کو لے کر راجپوت اور گرجر سماج آمنے سامنے - راجپوت تنظیموں نے اتر پردیش میں احتجاج کا اعلان کیا

نوئیڈا میں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ذریعہ 22 ستمبر کو میہر بھوج کے مجسمے کی نقاب کشائی کے خلاف راجپوت تنظیموں نے اتر پردیش میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

راجا میہر بھوج کو لے کر راجپوت اور گرجر سماج آمنے سامنے
راجا میہر بھوج کو لے کر راجپوت اور گرجر سماج آمنے سامنے

By

Published : Sep 19, 2021, 7:38 PM IST

اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے دادری میں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ذریعہ 22 ستمبر کو میہر بھوج کے مجسمے کی نقاب کشائی کے خلاف راجپوت تنظیموں نے اتر پردیش میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ چھتریہ کمیونٹی کی نمائندگی کرنے والی راجپوت کرنی سینا، اکھل بھارتیہ چھتریہ مہاسبھا اور راجپوت اتھان سمیتی جیسی تنظیموں نے وزیراعلیٰ سے اس مجسمے کی نقاب کشائی نہیں کرنے کی اپیل کی ہے۔

ویڈیو

اکھل بھارتیہ چھتریہ مہا سبھا کے صدر مہیندر سنگھ نے آج نوئیڈا میڈیا کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اگر گرجر سماج سے راجہ میہر بھوج کو جوڑا گیا اور ان کی مجسمے کی نقاب کشائی گرجر سماج کے بینر تلے کی گئی تو راجپوت سماج اسے برداشت نہیں کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے اقدام سے یوپی کے آئندہ انتخابات میں حکمراں جماعت کو راجپوتوں کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں:وزیر اعظم جلیانوالا باغ میموریل قوم کے لئے وقف کریں گے

مہیندر سنگھ نے کہا کہ اترپردیس میں 14 فیصد سے زیادہ راجپوت کمیونٹی کے لوگ رہتے ہیں اور یہ ماضی میں بی جے پی کا کور ووٹر رہے ہیں۔ لیکن ہمارے آباء واجداد کے وقار اور ہماری شناخت سے کھلواڑ کیا جائے گا تو ہم برداشت نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ گرجر اور راجپوت دونو برادری کا دعویٰ ہے کہ راجہ میہر بھوج ان کے آباء واجداد تھے۔ چھتریہ تنظیموں کا کہنا ہے کہ سی ایم یوگی گجر ووٹوں کے لیے چھتریوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچارہے ہیں۔ راجپوتوں کے آباء واجداد راجہ میہر بھوج کو گرجر برادری سے تعلق بتاکر ہماری تاریخی شناخت مٹارہے ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details