اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر نوئیڈا کے ڈی ایم سہاس ایل وائی نے کورونا کے بڑھتے کیسیز Noida Issue New Guidelines Amid Relentless COVID Surge کے مد نظر نیا ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔
اس رہنمایانہ خطوط کے مطابق اب بازاروں میں بغیر ماسک کے سامان نہیں ملیں گے ۔سینما، ریستوران، مالز 50 فیصد کح گنجائش کے ساتھ کھلیں گے، جب کہ جم، سوئمنگ پولس اور دسویں جماعت تک کے اسکولز 14 جنوری Fresh guidelines for Gautam Budh Nagar schools amid rise in coronavirus cases تک مکمل طور پر بند رہیں گے۔
اس وقت ضلع میں 1100 سے زائد ایکٹو کیسز سامنے آچکے ہیں، لیکن زیادہ تر لوگوں کو اسپتال میں داخلے کی نوبت پیش نہیں آئی ہے۔ بتایاجارہا ہے کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں پولنگ بوتھ پر کووڈ ہیلپ ڈیسک قائم ہوں گے اور کویڈ گائڈ لائن پر عمل کرایا جائے گا۔
گوتم بدھ نگر نوئیڈا کے ڈی ایم سوہاس ایل وائی نے اعلان کیا کہ ضلع میں کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔ اس وقت ضلع میں 1100 سے زائد کووڈ کیسیز فعال ہیں۔ضلع کے اسپتالوں میں کئی ایسے مریض بھی زریعلاج ہیں جو کورونا سے متاثر ہونے کے علاوہ دیگر امراض میں بھی وہ مبتلا ہیں۔لہذا حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوے نو ماسک نو سا مان کا آرڈر جاری کیاگیاہے
ڈی ایم کی جانب سے جاری کردہ رہنمایانہ خطوط کے مطابق ضلع میں ویکسین کی پہلی خوراک کا عمل 100% مکمل ہو چکا ہے۔ اور دوسری خوراک بھی 89 فیصد پایہ تکمیل کو پنچ چکاہے ۔
ڈی ایم نے کہا کہ ضلع میں رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک رات کا کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ شادی کی تقریب میں 100 افراد شرکت کر سکتے ہیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ پر کوئی پابندی نہیں ہے۔