اردو

urdu

ETV Bharat / state

Umesh Pal Murder Case اسد کے انکاؤنٹر کے بعد یوپی پولیس گڈو مسلم کی تلاش میں سرگرم

امیش پال قتل کے معاملے میں ملزم گڈو مسلم کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس اجمیر میں چھاپے مار رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق گڈو مسلم کے اجمیر میں موبائل لوکیشن اور اے ٹی ایم کیش ٹرانزیکشن ہونے کے ثبوت ملے ہیں۔ یوپی پولیس نے گڈو مسلم پر بھی 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Apr 14, 2023, 9:05 AM IST

Updated : Apr 14, 2023, 11:44 AM IST

اجمیر: امیش پال قتل کے ملزم گڈو مسلم کی آخری لوکیشن اجمیر میں ظاہر ہونے کے بعد اتر پردیش پولیس نے اجمیر پہنچ کر درگاہ علاقے کے ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز کی مکمل تلاشی لی، اس کے علاوہ یہاں کے کچھ ہوٹلوں کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بھی باریک بینی سے جانچ کی۔ پولیس ذرائع کے مطابق اتر پردیش پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس جمعرات کو اجمیر میں مصروف تھی۔ دوپہر سے اسپیشل ٹاسک فورس کی ٹیم درگاہ کے علاقے میں ہوٹلوں کی تلاشی لی۔ تاہم راجستھان پولیس کے افسران پر الزام ہے کہ وہ اس معاملے میں اپنی لاعلمی کا اظہار کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ یوپی پولیس نے گڈو مسلم پر بھی 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یوپی پولیس کو گڈو مسلم کے اجمیر میں موبائل لوکیشن اور اے ٹی ایم کیش ٹرانزیکشن ہونے کے ثبوت ملے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اتر پردیش پولیس کی ایس ٹی ایف (اسپیشل ٹاسک فورس) ٹیم کے افسران اور پولیس اہلکار سول ڈریس میں علاقے کی تلاشی لے رہے ہیں۔ درگاہ کے علاقے کے علاوہ کلاک ٹاور تھانے علاقے میں ہوٹلوں کے رجسٹر کی بھی تحقیقات کی جارہی ہے۔

بتا دیں کہ جمعرات کو اترپردیش پولیس نے جھانسی ضلع میں امیش پال قتل کیس میں ہی عتیق احمد کے بیٹے اسد احمد کو ایک انکاؤنٹر میں ہلاک کردیا ہے۔ اس کے ساتھ اس کا ایک ساتھی غلام بھی پولیس کے ساتھ تصادم میں ہلاک ہوگیا ہے۔ دونوں (اسد اور گڈو) پر اتر پردیش پولیس نے پانچ پانچ لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔ حالانکہ گڈو مسلم ابھی تک مفرور ہے۔ گڈو مسلم پر الزام ہے کہ اس نے امیش پال قتل کے دوران بم پھینکا تھا۔ واضح رہے کہ گڈو مسلم کو امیش پال قتل کا اہم ملزم بتایا جارہا ہے پولیس مسلسل اس کی تلاش میں ہے۔ کئی جگہوں پر چھاپے ماری کی جارہی ہے۔ یاد رہے کہ امیش پال قتل معاملے میں پولیس سابق رکن پارلیمان عتیق احمد اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مسلسل کارروائی کررہی ہے۔ اس معاملے میں پریاگ راج کی ایک خصوصی عدالت نے عتیق احمد اور ان کے چھوٹے بھائی اشرف کو 17 اپریل تک پولیس تحویل میں بھیج دیا ہے جہاں پولیس قتل کی سازش اور ہتھیار سے متعلق پوچھ گچھ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:Umesh Pal Murder Case بم سے حملہ کرنے والے گڈو کے گھر کو مسمار کرنے کی تیاری

Last Updated : Apr 14, 2023, 11:44 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details