اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامپور: گرام پردھان کے بیٹے کا گولی مارکر قتل - ایک کی موقع پر ہی موت ہوگئی

رامپور کے تھانہ پٹوائی علاقے میں سیاسی رنجش کے باعث شرپسندوں نے گرام پردھان کے دو بیٹوں پر جان لیوا حملہ کیا، جس سے ایک کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دوسرا شدید زخمی ہے۔

رامپور: گرام پردھان کے بیٹے کو گولی مارکر قتل
رامپور: گرام پردھان کے بیٹے کو گولی مارکر قتل

By

Published : Jul 28, 2020, 7:37 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور کے تھانہ پٹوائی علاقے میں سیاسی رنجش کی وجہ سے گرام پردھان کے بیٹے کے قتل کی سنسنی خیز واردات سامنے آئی ہے۔پولیس نے قتل کی واردات میں ملوث دو ملزمین کو گرفتار کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے.

رامپور: گرام پردھان کے بیٹے کا گولی مارکر قتل

اطلاعات کے مطابق تھانہ پٹوائی علاقے کے گاؤں دلپورہ کی پردھان آسیہ بیگم کے لڑکے مشکور علی عرف ببلو کو فون کے ذریعہ گاؤں کے ہی ساکن بھولو ولد عیدا نے گھر پر بلایا۔ مشکور علی اپنے بھائی حسنین کے ساتھ جیسے ہی بھولو کے گھر پہنچے تو وہاں پہلے سے گھات لگائے بیٹھے بھولو، نثار پسران علی احمد، نیک محمد ولد علی احمد، شیر محمد ولد سبحان بخش اور شریف ولد علی حسین نے دونوں بھائیوں پر لاٹھی ڈنڈوں سے حملہ کرکے شدید زخمی کر دیا۔ دونوں بھائی موٹر سائیکل سے نیچے گر گئے۔

یہ بھی پڑھیں: اعظم خاں کے حامیوں کی رہائش گاہوں پر نوٹس چسپاں

اسی دوران مشکور علی کے سر پر گولی مار دی گئی جبکہ حسنین چیخ و پکار کرتا ہوا بھاگا تو گاؤں کے دیگر لوگ اس کی آواز سن کر آگئے۔ تب تک حملہ آور فرار ہوگئے۔ مشکور کو ہسپتال لایا گیا جہاں اس کی موت ہوگئی۔

اس سلسلہ میں پانچ افراد کے خلاف رپورٹ درج کرائی گئی۔ پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے قتل کے دو ملزمین نثار احمد اور نیک محمد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ساتھ ہی قتل میں استعمال کیے گئے ہتھیار کو بھی برآمد کرنے کی اطلاع دی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پوچھ گچھ میں ان ملزمین نے اپنے جرم کا اقبال کر لیا ہے۔ پولیس نے ان دونوں ملزمین کے خلاف مقدمہ نمبر 147/20 دفعہ 147، 148، 149، 323، 307، 302 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے جیل بھیج دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details