لکھنؤ:ریاست اتر پردیش کے لکھنو کے چوپٹیاں علاقے میں رہنے والے کبوتر باز نوجوان عادل نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ کبوتر بازی کا شوق کئی برائیوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ کام کے بعد کبوتروں کو دانہ کھلانا پھر ان کو پرواز کی مشق اور تربیت دینا۔ ان کی دیکھ بھال میں ہی پورا وقت گزر جاتا ہے۔ ان میں تو کئی کبوتروں سے دوستی بھی ہو گئی ہے۔ یہ کالا کبوتر ہے جسے ہم کلوا کہہ کے پکارتے ہیں تو فورا ہماری ہاتھ پہ بیٹھ جاتا ہے۔ یہ شوق اب دن بدن بڑھتا جارہا ہے اور کبوتروں سے وابستگی بے حد دلچسپ ہے۔ کبوتروں پر اپنے بچوں سے زیادہ توجہ دی جاتی ہے۔
وہ کہتے ہیں اچھے کبوتر باز انہیں کو تسلیم کیا جاتا ہے جن کے پاس اچھی نسل اور کثیر تعداد میں کبوتر موجود ہوں۔ کبوتری بازی کے فن سے بھی اگاہی حاصل ہو انہوں نے بتایا کہ کبوتروں کی اڑانے کا مخصوص فن ہوتا ہے جو مخصوص حرکات و سکنات پہ ہی کبوتر اڑتے ہیں۔واپس اتے ہیں اس کے لیے استاد بھی ہوتے ہیں جو نوجوانوں کو مفت میں یہ تعلیم دیتے ہیں کہ کس طریقے سے کبوتر بازی کی جاتی ہے اس کے داؤں پیچ کیا ہوتے ہیں۔
وہ بتاتے ہیں کہ کبوتر بازی کے لیے تو کبوتروں کو اس قدر مقوی غذا اوت ادویات فراہم کیا جاتا ہے کہ متوسط طبقہ کے افراد کو بھی وہ میسر نہیں ہوتے ہیں ان کو پسے ہوئے بادام ،کاجو، ملائی، گھی میں سنے ہوئے دانے کھلائے جاتے ہیں۔ تاکہ کبوتر بازی کے وقت یہ ان کی اڑان طویل اور گھنٹوں تک جاری رہ سکے۔