تمل ناڈو کے ضلع کنور میں ہیلی کاپٹر حادثے میں زندہ بچ جانے والے گروپ کیپٹن ورون سنگھ کی موت ہوگئی۔ انہیں علاج کے لیے تمل ناڈو سے بنگلورو لے جایا گیا تھا تاہم دوران علان ان کی موت ہوگئی۔
اس حادثے میں چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت Chief of Defence Staff General Bipin Rawat اور ان کی اہلیہ کی بھی موت ہوئی تھی اور اب گروپ کیپٹن ورون سنگھ کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔
حادثے کے بعد گروپ کیپٹن سنگھ کو شدید جھلسی ہوئی حالت میں ویلنگٹن میں فوجی ہسپتال لے جایا گیا تھا جس کے بعد اُنہیں بنگلور منتقل کیا گیا تھا۔
گروپ کیپٹن ورون سنگھ کا تعلق ریاست اترپردیش کے دیوریا ضلع کی رودر پور تحصیل سے ہے۔ جب ان کے زخمی ہونے کی اطلاع ان کے گاؤں اور گھر پہنچی تب سے ہی غم کا ماحول تھا۔
واضح رہے کہ کنہولی گاؤں کے رہنے والے ونگ کمانڈر ورون سنگھ کانگریس کے قومی ترجمان اور سابق ایم ایل اے اکھلیش پرتاپ سنگھ کے بھتیجے ہیں۔ ان کے والد کرنل کے پی سنگھ بھی فوج سے ریٹائر ہو چکے ہیں جبکہ چھوٹا بھائی نیوی(بحریہ) میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔