اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں ایک نوجوان گولی چلاتا نظر آرہا ہے، بتایا جا رہا ہے کہ ویڈیو میں گولی چلانے والا شخص کوئی اور نہیں بلکہ دولہا ہے جو شادی سے ایک دن قبل ڈی جے کو لے کر ہوئے جھگڑے میں اپنے سسرال والوں پر گولی چلا رہا ہے اس واقعے میں ایک شخص کو گولی لگنے سے موت بھی واقع ہوگئی ہے۔ Groom Shot the Bride's Relative
اطلاعات کے مطابق یہ معاملہ تھانہ شاہ پور کا ہے جہاں کا رہائشی استخار کی شادی گاؤں کے ہی افضل کی بیٹی سے طے پائی تھی جو اتوار کو جلوس گاؤں کے قریب واقع ایک میرج ہال میں ہونا تھا۔ لیکن ہفتے کی رات کو ہی ڈی جے بجانے کو لیکر دونوں فریقین کے درمیان تصادم ہوگیا۔ واقعے کے روز معاملہ کو کسی طرح رفع دفع کیا گیا، لیکن اگلے دن اتوار کو جس دن برات نکلنا تھا، اس دن پھر سے دونوں فریقین آمنے سامنے آگئے اور دیکھتے ہی دیکھتے دونوں طرف سے پتھربازی شروع ہوگئی، اس دوران دولہا استخار نے اپنے گھر کی چھت سے دلہن فریق کے لوگوں پر سیدھی فائرنگ کی جس میں گولی لگنے سے دلہن کے فیملی میں سے ۔50 سالہ ظفر زخمی ہوگیا۔ Groom Shot the Bride's Relative
Groom Shot the Bride's Relative: دلہا نے دلہن کے رشتہ دار کو گولی ماری
شادی کے دن دولہا، دلہن دونوں فریقین کے مابین ہوئے تصادم میں دلہا نے دلہن کے رشتہ دار کو گولی مار دی جس سے اس کی موت ہوگئی۔ Groom Shot the Bride's Relative
دلہا نے دلہن کے رشتہ دار کو گولی ماری
مزید پڑھیں:
واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے کسی طرح معاملے شانت کرایا اور زخمی ظفر کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا، جہاں اس کی موت واقع ہوگئی، پولیس نے اس معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے دولہا استخار کو گرفتار کرلیا اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے۔