مین پوری:شراب کے نشے میں رقص کرنا دولہے کو مہنگا پڑ گیا۔ اس پر دلہن کو اتنا غصہ آیا کہ اس نے شادی سے انکار کر دیا۔ بہت سمجھانے کے بعد بھی دلہن نہیں مانی۔ اس کے بعد بارات کو خالی ہاتھ لوٹنا پڑا۔ پورا معاملہ مین پوری کے کرہل تھانہ علاقہ کے گاؤں گمبھیرا کا ہے۔ گاؤں کے برجیش کی بیٹی کی شادی کی بارات آئی تھی۔ شادی کی بارات پہنچی تو لڑکی والوں نے ان کی عزت افزائی کی۔ شادی کی رسومات شروع ہو گئیں۔ کچھ دیر بعد جئے مالا کا پروگرام ہونا تھا لیکن اس سے پہلے ہی دولہا بہک گیا۔ دولہا اپنے دوستوں کے ساتھ ڈی جے پر ڈانس کرنے پہنچ گیا۔ اس نے نشہ کیا اور اپنے دوستوں کے ساتھ ڈی جے پر رقص کرنے لگا۔ دولہے کو اس طرح نشے میں بے حیائی سے جھومتا دیکھ دلہن ناراض ہوگئی۔ دولہے نے دلہن کو بھی اپنے ساتھ ڈانس کرنے پر مجبور کیا۔ دلہن نے بتایا کہ دولہا نے بہت زیادہ شراب پی رکھی تھی۔ اس کے بعد جو ہوا، وہ چونکانے والا تھا۔ دلہن نے دولہے کی بت حیائی دیکھ کر شادی سے انکار کردیا۔ دلہن نے کہا کہ وہ کسی قیمت پر یہ شادی نہیں کرے گی۔ جب گھر والوں کو اس بات کا علم ہوا تو پنچایتوں کا دور شروع ہو گیا لیکن دلہن نے شادی سے صاف انکار کر دیا۔ شادی کی بارات کو دلہن کے بغیر واپس جانا پڑا۔
نشے میں دھت دولہے کی ناچ اور بے حیائی پر دلہن کا شادی سے انکار - دولہے نے حد سے زیادہ شراب پی کر ڈی جے پر ڈانس
مین پوری میں ایک شادی کی تقریب میں دولہے نے حد سے زیادہ شراب پی کر ڈی جے پر ایسا ڈانس کیا جو دلہن کو بڑا ناگوار گزرا۔ دولہن نے دولہے پر بے حیائی اور مارپیٹ کا الزام لگاتے ہوئے شادی توڑ دی۔ drunk groom dance
Published : Dec 13, 2023, 10:04 AM IST
یہ بھی پڑھیں: جنک فوڈ نشہ آور ہوتے ہیں :محققین
دلہن کے اہل خانہ نے دولہے پر شراب پی کر بے حیائی سے پیش آنے کے الزامات بھی لگائے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ دولہے نے شراب پی کر جس طرح کا برتاو کیا وہ ناقابل برداشت تھا، اس لیے اُن کی بیٹی نے اس شادی سے انکار کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ شادی کی بارات میں کئی دوسرے لوگوں نے بھی شراب نوشی کی تھی۔ پنچایت ہوئی لیکن دلہن نے کسی کی ایک نہ مانی اور اپنے فیصلے پر قائم رہتے ہوئے شادی سے انکار کر دیا۔