اردو

urdu

ETV Bharat / state

ماحولیات کے لئے 'گرین گینگ' کی نمایاں پہل - پتر پکش کے موقع پر

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں ماحولیات کو بہتر بنانے کے لئے کوشاں سماجی تنظیم گرین گینگ نے نمایاں اقدام اٹھائے ہیں.

ماحولیات کے لئے 'گرین گینگ' کی نمایاں پہل

By

Published : Sep 13, 2019, 7:59 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 12:07 PM IST

گرین گینگ پتر پکش کے موقع پر مردہ گھروں میں شجرکاری کرے گا. گرین گینگ کی کوشش ہے کہ لوگ شجرکاری کو مذہبی روایت سے جوڑیں تاکہ ماحولیات کو بہتر بنایا جاسکے۔

گرین گینگ نے جمعہ کو شروع ہوئے پتر پکش کے موقع پر اس مہم کا آغاز کیا۔ بارہ بنکی میں گرین گینگ کی اس مہم کا آغاز رکن پارلیمان اوپیندر راوت نے کیا۔

ماحولیات کے لئے 'گرین گینگ' کی نمایاں پہل

اوپیندر راوت نے برگد کا پیڑ لگاتے ہوئے گرین گینگ کے اس نئے نظریہ کی تعریف کی۔

قابل ذکر ہے کہ پتر پکش ہندو طبقے کی وہ مذہبی روایت ہے جس میں مرحوم آباؤ اجداد کو خراج عقیدت کے لئے دریا اور تالابوں میں مچھلیوں اور دیگر آبی جانوروں کے لیے دانہ ڈالتے ہیں. جس سے پانی کے جانور اس دانہ کو کھائیں اور اس کا ثواب مرحوم آباؤ اجداد کی روحوں کو پہنچے۔

گرین گینگ کی کوشش ہے کہ لوگ اس رسم کو اپنے عقیدے کے ساتھ جوڑتے ہوئے برگد کا پیڑ لگائیں جس میں چڑیوں کے لئے کھانے کی بہت سی چیزیں ہوتی ہیں. گرین گینگ پتر پکش کے 15 دنوں تک ہر مردہ گھر میں ایک برگد کا درخت لگائے گا۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 12:07 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details