ریاست اترپردیش کے شہر گریٹر نوئیڈا ویسٹ میں واقع پنچشیل گرینز II کے مکینوں نے ایک بار پھر فلیٹ، رجسٹری اور بنیادی سہولیات کا مطالبہ کرتے ہوئے دھرنا شروع کر دیا ہے۔ کئی سوسائٹیوں میں لوگوں نے بلڈر کے خلاف محاذ کھول کر مظاہرہ کیا۔ فلیٹ خریداروں نے پنچشیل گرینز II، میفیئر ریذیڈنسی سمیت کئی زیر تعمیر مقامات پر پہنچ کر مظاہرہ کیا۔ Protest Against Builders in Greater Noida West
ُProtest Against Builders: گریٹر نوئیڈا ویسٹ کے مکینوں کا بلڈر کے خلاف احتجاج - گریٹر نوئیڈا ویسٹ کے مکینوں کا احتجاج
گریٹر نوئیڈا کے پنچشیل گرینز II کے مکینوں نے بلڈر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مکینوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ چار سال سے یہاں رہائش پذیر ہیں لیکن یہاں فائر فائٹنگ آلات، سیکورٹی، پارکنگ اور انٹرنیٹ جیسی سہولیات کا فقدان ہے۔ اسی کے خلاف وہ احتجاج کر رہے ہیں۔ Protest Against Builders
گریٹر نوئیڈا ویسٹ کے مکینوں کا بلڈر کے خلاف احتجاج
پنچشیل گرینس 2 کے مکینوں نے بنیادی سہولیات کا مطالبہ کرتے ہوئے مینٹیننس آفس کا گھیراؤ کیا۔
مکینوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ چار سال سے سوسائٹی میں رہ رہے ہیں۔ آج بھی بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ انٹر کام، فائر فائٹنگ آلات، سیکورٹی، پارکنگ، انٹرنیٹ جیسی سہولیات کا فقدان ہے۔ مکینوں کا الزام ہے کہ ماضی میں کئی بار بلڈر سے ملاقات کرکے مسائل حل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ گریٹر نوئیڈا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے عہدیداروں نے بھی ثالثی کی ہے، لیکن مسائل کا کوئی مستقل حل نہیں نکالا گیا ہے۔
TAGGED:
Protest Against Builders