دادری:ریاست اترپردیش کے ضلع دادری میں پولیس نے مبینہ گائے ذبیحہ کے معاملے میں دو مفرور ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل، دو چاقو، دو غیر قانونی اسلحہ، کارتوس برآمد کیے ہیں۔ نوئیڈا پولس نے دونوں کو چتھیرا گاؤں سے گرفتار کیا۔ Greater Noida Police arrested two absconding accused
پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمین پر الزام ہے کہ 28 اگست کو دونوں نے دادری تھانہ علاقے کے چتھیرا گاؤں کے نزدیک بائی پاس پر گائے ذبح کرنے کی واردات کو انجام دیا تھا۔ جس کی باقیات ملنے پر لوگوں نے دادری پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے معاملے کی چھان بین شروع کی اور دونوں ملزمین کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمین نے بتایا کہ اس سے قبل بھی کئی بار وہ ممنوعہ جانور کو ذبح کر چکے ہیں۔