مظاہرین نے اتھارٹی کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی لیکن پولیس نے انہیں اندر داخل نہیں ہونے دیا اسی درمیان پولیس نے لاٹھی چارج بھی کیا۔
اس سے قبل شا ہ بیری فلیٹ کےخریداروں کی تنظیم نے اتوار کو بھی مظاہرہ کیا تھا۔جس میں سینکڑوں کی تعداد میں موٹر سائیکل ریلی نکال کر احتجاج اور نعرہ بازی کی تھی جس میں بڑی تعداد میں خواتین بھی شامل تھیں۔
آج کی پولیس کاروائی میں بہت سے لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر سامنے آ رہی ہے۔اتھارٹی کے ذریعہ خالی فلیٹوں کو سیلنگ کرنے پر لوگوں کو اعتراض ہے ۔خریداروں کا کہنا ہے کہ کاروائی کرنی ہے تو بلڈروں کے خلاف کی جائے جنہوں نے ناجائز طریقے سے فلیٹ تیار کیے نہ کہ ہمارے فلیٹوں کو سیل کیا جائے ۔
شاہ بیری کے فلیٹ خریداروں کا احتجاج گریٹر نوئیڈا کے شاہ بیری میں غیرقانونی فلیٹ پر گریٹر نوئیڈا اتھارٹی سخت ہے اور وہ ان فلیٹوں کو مسمار کرنا چاہتی ہے۔
اس تناظر میں میں گریٹر نوئیڈا اتھارٹی نے 1025 مکانات اور 428دکانوں کی نشاندہی کر لی ہے۔ مقامی انتظامیہ اور سرکاری سطح پر بھی مسمار کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔پہلے فلیٹ کو خالی کرایا جائے گا اس کے بعد اس کو مسمار کرنے کی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اسی کو روکنے کے لیے فلیٹ خریدار مسلسل احتجاج کر رہے ہیں ۔