ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں کووڈ-19 کے باعث محکمہ ایف ایس سی آئی نے غذائی اشیاء کے کاروباریوں کو بڑی راحت دی ہے۔ ایف ایس سی آئی نے ان کاروباریوں کے رجسٹریشن کی تجدید کے وقفے میں توسیع کر دی ہے۔ اب یہ کاروباری دسمبر تک اپنے رجسٹریشن کی تجدید آن لائن کرا سکیں گے۔ اس فیصلے سے کاروباری کافی خوش ہیں۔
بتا دیں کہ اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں کل 8045 غذائی اشیاء کے کاروباری رجسٹرڈ ہیں۔ اس فیصلے سے ان تمام کاروباریوں کو سیدھا فائدہ پہنچے گا کیونکہ کووڈ-19 کی وجہ سے ان کا کاروبار بہت زیادہ متاثر ہوا ہے۔