جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اطراف میں فائرنگ کرنے والا نوجوان اترپردیش کے گوتم بدھ نگر ضلع کے جیور کا رہائشی ہے۔ آج جامعہ میں گولی چلانے کی واردات میں گرفتار کیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد ملزم کے دادا نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کے دوران بتایا کہ گذشتہ ایک ماہ سے وہ پریشان رہتا تھا، جس کی وجہ سے وہ کسی کی بات نہیں مانتا تھا۔ آج وہ گھر سے صبح میں اسکول جانے کے لئے نکلا تھا ۔
فائرنگ کرنے والے نوجوان کے دادا سے خاص بات چیت۔ویڈیو دادا نے ملزم کے اس جرم کو نہایت گستاخانہ اور قانون کے خلاف بتاتے ہوئے کہا کہ میں اس حرکت پر افسوس ظاہر کرتا ہوں۔
'گوپال جیور پبلک اسکول میں بارہویں کا طالب علم ہے اور وہ پڑھنے میں اچھا ہے'۔
دادا نے بتایا کہ اس واقعے کی اطلاع میڈیا اور کنبہ کے افراد سے ملی کہ گوپال نے جامعہ میں ہو رہے احتجاج میں گولی چلائی ہے ، جبکہ میرا پورا خاندان ایک شادی تقریب میں شرکت کے لئے گیا ہوا ہے۔
دادا نے ملزم کے اس جرم کو نہایت گستاخانہ اور قانون کے خلاف بتاتے واضح رہے کہ ملزم کے والد گھر کے باہر گروسری کی دکان چلاتے ہیں۔ گفتگو کے وقت گھر میں صرف گوپال کے دادا ہی موجود تھے جنہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران یہ جانکاری دی۔
دادا نے ملزم کے اس جرم کو نہایت گستاخانہ اور قانون کے خلاف بتاتے فائرنگ کرنے والا نوجوان کی فیس بک آئی ڈی فی الحال بند کردی گئی ہے، بتایا جارہا ہے کہ 2 گھنٹے کے اندر 90 ہزار سے زائد افراد نے اس ویڈیو کو دیکھا۔