قومی دارالحکومت دہلی کے پریس کلب آف انڈیا میں ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے صدر قاسم رسول الیاس کی جانب سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔اس پریس کانفرنس میں پارٹی کے ریاستی صدر اور مرکزی ورکنگ کمیٹی کے ممبر جاوید محمد کی پریاگ راج پولیس کے ذریعے غیر قانونی گرفتاری اور ان کے مکان کی غیر قانونی انہدامی کارروائی پر افسوس جتاتے ہوئے کہا کہ یہ دستور ہند کی کھلی خلاف ورزی ہے۔Welfare Party of India on Bulldozer Action
گورنمنٹ نے عدالت کا رول اختیار کرلیا اسی طرح انہوں نے کہا کہ رانچی میں دو کمسن مسلم بچوں کی شہادت اور متعدد افراد کا زخمی کیا جانا انتہائی ظالمانہ قدم ہے۔قاسم رسول الیاس نے کہا کہ ہماری پارٹی ویلفیئر پارٹی آف انڈیا مطالبہ کرتی ہے کہ ریاستی حکومت مہلوکین اور زخمیوں کے ورثا کو بھرپور معاوضہ ادا کریں اور رانچی، پریاگراج، سہارنپور اور کانپور کے خاطی پولیس اور دیگر سرکاری افسران کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں:Prophet Remark Row: جاوید پمپ کے گھروالوں نے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیا
انہوں نے کہا انتخابات سے قبل یوگی آدتیہ ناتھ نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اکھلیش یادو ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے ساتھ ہاتھ ملا رہے ہیں جو کہ عمر خالد کے والد ہیں اس پر قاسم رسول الیاس نے سوال کیا کہ کیا عمر خالد کا باپ ہونا کوئی گناہ ہے؟قاسم رسول الیاس نے مزید کہا کہ ویلفئیر پارٹی آف انڈیا اور اس کے رہنماؤں کو صرف اس وجہ سے ہدف بنایا جا رہا ہے کہ اس نے انتخابات میں سماجوادی پارٹی اور اکھیلیش یادوں کی یکطرفہ حمایت کی تھی۔
قاسم رسول نے یہ بھی کہا کہ جو گھر گرایا گیا وہ جاوید محمد کا نہیں بلکہ ان کی اہلیہ پروین فاطمہ کا تھا جو ان کے والدین نے شادی سے قبل انھیں دیا تھا، اس کا اوّل روز سے باضابطہ نگر نگم میں ٹیکس جمع کیا جا رہا ہے اور گھر پر نوٹس چند گھنٹوں پہلے چسپاں کیا گیا وہ جاوید کے نام سے ہے نہ کہ پروین فاطمہ کے نام سے۔ان کا کہنا تھا کہ ویلفیئر پارٹی آف انڈیا مطالبہ کرتی ہے کہ ملک کی عدالت عظمیٰ اس کا سختی سے نوٹس لے جس نے شہریوں کے بنیادی اور دستوری حقوق کو پامال بنا لیا ہے ورنہ یہ ایک ٹرینڈ بن جائے گا جو ہمارے ملک کے لیے ایک فال بد ثابت ہو گا۔