ریاست اتر پردیش کے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے آر سی اے کے 16 طلبا یو پی ایس سی- سی ایس ای کے مرکزی امتحان میں شریک ہوئے، جن میں پانچ نے انٹرویو کے مرحلے میں جگہ بنائی۔
اعزاز سے نوازے گئے طلبا میں یو پی ایس سی- سول سروسز، بہار پی سی ایس، اترپردیس پی سی ایس، جوڈیشل سروسز، اسٹاف سلیکشن کمیشن، کمبائنڈ گریجویٹ لیول (ایس ایس سی- سی جی ایل) امتحان، اور مشترکہ امتحان میں کامیاب ہونے والے طلبہ شامل ہیں۔
اس فہرست میں محمد جعفر (ڈپٹی کلکٹر اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفیئر)، محمد عطاء الحق (بلاک پنچایت راج آفیسر)، صدف عالم (ریونیو آفیسر)، ستند کمار (ریوینو آفیسر)، شعیب اختر (اسسٹنٹ انجینئر سول)، نسیم احمد (اسسٹنٹ انجینئر سول)، سلمان معراج (سینئر لیکچرر ڈائٹ)، محمد نزر عالم (لیبر انفعرسمنٹ آفیسر)، وسیم رمضان ڈار (جموں وکشمیر پی سی ایس امتحان کوالیفائر)، عائشہ نسیم (رینج فارسٹ آفیسر)، اکمل (اترکھنڈ پی سی ایس جوڈیشئل امتحان کوالیفائر)، عائشہ فرحین( اتراکھنڈ پی سی ایس جوڈیشیئل امتحان کوالیفائر)، امیر عالم (ایس ایس سی-سی جی ایل کوالیفائر)، محمد عزیز (ایس ایس سی- سی جی ایل کوالیفائر) اور محمد جاوید (ایس ایس سی- سی جی ایل کوالیفائر) کو آر سی اے کے زیر اہتمام خصوصی تقریب میں اعزاز سے نوازا گیا۔
اس موقع پر اے ایم یو (آر سی اے) کے ڈائریکٹر پروفیسر عمران سلیم نے کہا کہ ان طلبا نے ایک بار پھر پیشہ ورانہ تربیت اور قابلیت کے بڑے مرکز کے طور پر اے ایم یو کی حیثیت کو ثابت کیا ہے۔ آر سی اے میں ہم باقاعدگی سے خصوصی وسائل فراہم کرنے والے افراد، ماک ٹیسٹ اور انٹرویوز گروپ، گروپ ڈسکشن اور شخصیت کی نشوونما کے لئے مختلف پروگراموں کا انعقاد کرتے ہیں۔
پروفیسر عمران سلیم نے کہا اے ایم یو کے آر سی اے میں تمام سہولتیں موجود ہیں، اے سی لائبریری، طلبہ و طالبات کے لیے علیحدہ ریڈنگ روم اور ہال موجود ہیں جو مفت ہیں۔
پروفیسر ایم ایم سفیان بیگ پرنسپل ذاکر حسین انجینئرنگ کالج نے عارضی کے طلباء کو ایکسیلینس سرٹیفکیٹ اور یادگاری نشانات تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ اے کے طلباء اس ہیرو سٹی کی مسابقت کی ثقافت کو مزید مستحکم بنا رہے ہیں، جو باعث مسرت اور افتخار ہے۔