بہرائچ: کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان Governor of Kerala Arif Muhammad Khan نے اتوار کے روز بہرائچ کے روٹری کلب میں منعقد ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس دوران انہوں امرت مہوتسو کا ذکر کرتے ہوئے پی ایم مودی کی بات کو دہرایا اور کہا کہ اگلے 25 سال تک ہمارے امرت کال ہیں۔ Governor of Kerala Arif Muhammad Khan
گورنر عارف محمد خان نے کہا کہ آزادی کے 100 سال مکمل ہونے سے پہلے ہمیں ان مجاہد آزادی کے خوابوں کو پورا کرنا ہے جنہوں نے آزادی حاصل کرنے کے لیے اپنی جان کی قربانیاں دیں۔ انہی کے قربانیوں کے بدولت آج ہم بھارت میں سر اٹھا کر زندہ ہیں۔ program organized Rotary Club of Bahraich