سہارنپور جمعیۃ علما ہند کا کہنا ہے کہ حکومت کی کوئی رپورٹ ہم تسلیم نہیں کریں گے ، جب تک حکومت اپنا قانون واپس نہیں لیتی ہم اس پر یقین نہیں کریں گے۔ ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، حکومت نے یہ قانون مذہب کی بنیاد پر بنایا اور یہ ملک کے آئین کے خلاف ہے۔
اس سلسلہ میں سابق رکن اسمبلی معاویہ علی نے کہا کہ سپریم کورٹ میں داخل عرضیوں پر سماعت کررہی ہے۔ میں کہنا چاہتا ہوں کہ خواتین سپریم کورٹ کے خلاف دھرنے پر نہیں بیٹھی ہیں، وہ حکومت کے غلط پالیسیوں اور عوام مخالف سی اے اے کے خلاف مظاہرہ کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اس وقت تک اپنا دھرنا مظاہرہ جاری رکھیں، جب تک حکومت انہیں اطمینان بخش جواب نہیں دیتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ خواتین کا دھرنا اس وقت تک ختم نہیں ہوگا جب تک سپریم کورٹ سی اے اے کو کلعدم قرار نہیں دے دیتی۔