اردو

urdu

ETV Bharat / state

Yogi Adityanath on Glass Industry شیشے کی صنعت کی ترقی میں حکومت بھر پورتعاون کرے گی: یوگی - روشن خیالی کانفرنس اور جلسہ عام سے خطاب

یوگی نے آج یہاں تلک انٹر کالج میدان میں روشن خیالی کانفرنس اور جلسہ عام سے خطاب کے ساتھ ہی 270 کروڑ روپے کے منصوبوں کی افتتاح اور سنگ بنیاد رکھتے ہوئے یہ بات کہی۔Yogi Adityanath on Glass Industry

اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ
اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ

By

Published : Nov 25, 2022, 9:35 PM IST

فیروز آباد: اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو کہا کہ ان کی ڈبل انجن والی حکومت فیروز آباد کی شیشہ کی صنعت کو ایک نئی شناخت دینے کے لئے تکنیکی اور دیگر مسئلوں کو دور کرنے کام کرے گی اور کاروباریوں کو سہولتیں اور سیکورٹی بھی فراہم کی جائے گی۔Yogi Adityanath on Glass Industry

یوگی نے آج یہاں تلک انٹر کالج میدان میں روشن خیالی کانفرنس اور جلسہ عام سے خطاب کے ساتھ ہی 270 کروڑ روپے کے منصوبوں کی افتتاح اور سنگ بنیاد رکھتے ہوئے یہ بات کہی۔Yogi Adityanath on Glass Industry

انہوں نے کہا کہ ہم نئے ہندوستان کے سا تھ ساتھ نئے اتر پردیش کی تعمیر کر رہے ہیں۔ دنیا میں جہاں ہندوستان کو ایک نئی پہچان ملی ہے وہیں اتر پردیش نے بھی ایک نئی پہچان قائم کی ہے۔ قانونی انتظام کے شعبے میں دیگر ریاستوں میں اتر پردیش کے قانونی انتظام کی مثال دی جاتی ہے۔ اتر پردیش میں جرم اور مجرموں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ اتر پردیش نے اب خود کو فسادات سے پاک اور بد نظمی اورلاقانونیت سے پاک ریاست کے طور پر پہچان بنا چکا ہے۔ ہندوستان نے عالمی میدان میں پانچ سب سے بڑی معیشتوں کو پیچھے چھوڑ کر اپنے مقام بنایا ہے۔ اسی طرح اتر پردیش بھی اقتصادی شعبے میں ترقی کر رہا ہے۔ صنعتوں کی ترقی کے لیے خصوصی سہولیات اور سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔ بد عنوانی کا خاتمہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیروز آباد کانچ کی صنعت نے گزشتہ سال میں ایک ہزارکروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ کانچ کی صنعت کو نئی شناخت دینے کے لیے حکومت کی جانب سے نئی تکنیکی پیکجنگ اور ڈیزائننگ کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی جس سے کانچ کی صنعت کے ایکسپورٹ کاروبار ایک نئی اونچائی چھوتا ہوا پانچ ہزار کروڑ تک پہنچے۔ انہوں نے افسران عوامی نمائندوں اور تاجروں سے اس طرف پہل کرنے کابھی مطالبہ کیا۔انہوں نے ترقی پربات کرتے ہوئے کہا کہ سال 2017 میں اتر پردیش کے 75 ضلعوں میں صرف 12 میڈیکل کالج تھے۔ جنہیں ہم نے بڑھا کر 59 ضلعوں میں کر دیاہے۔ باقی 16 ضلعوں میں ایک سال کے اندر میڈیکل کالج قائم کر دیے جائیں گے۔ جل جیون مشن کے تحت گھر گھر صاف پانی پہنچانے کا کام کیا جا رہا ہے۔ فیروز آباد میں 28 ہزار شہری علاقے میں گھر دیئے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومت کی تمام اسکیموں کا فائدہ بغیر کسی امتیاز کے ہر ایک مستفید کو سب کا ساتھ، سب کا وشواس کے ساتھ دیا جا رہا ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے اسٹیج سے مختلف اسکیموں سے مستفیدین کو فائدہ پہنچایا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details