اردو

urdu

ETV Bharat / state

Rakesh Tikait on Govt: حکومت گاندھی خاندان سے کسی کو جیل بھیجنا چاہتی ہے، راکیش ٹکیت

بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت نے کہا کہ متحدہ کسان محاذ کی کال پر 31 جولائی کو مختلف مطالبات کو لے کر کا سڑک جام کرنے کا پروگرام تھا، جس کو لے کر تیاریاں مکمل کرلی گئی تھیں، لیکن کل ہریالی تیج کے تہوار کے پیش نظر سڑک جام پروگرام ملتوی کر دیا گیا۔ Farmer leader Rakesh Tiket's statement on ED

راکیش ٹکیت
راکیش ٹکیت

By

Published : Jul 30, 2022, 3:50 PM IST

مظفرنگر:ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفرنگر میں متحدہ کسان محاذ کی جانب سے مختلف مطالبات کو لے کر 31 جولائی بند کی کال دی گئی تھی، اور اس بند کوکامیاب بنانے کی تمام تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی تھیں، تاہم 31 جولائی کو ہی ہریالی تیج کے تہوار کے مد نظراب اس بند کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، اب مذکورہ تاریخ کو مختلف مطالبات کو لے کر کسان ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم پیش کریں گے۔

راکیش ٹکیت

ادھر ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کرتے ہوئے بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹیکت نے کہا کہ متحدہ کسان محاذ کی کال پر 31 جولائی کو متحدہ کسان محاذ کا کسانوں کی مختلف مطالبات کو لے کر کا سڑک جام کرنے کا پروگرام تھا، جس کو لے کر تیاریاں مکمل کرلی گئی تھیں، لیکن کل ہریالی تیج کے تہوار کے مد نظر سڑک جام پروگرام ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اب کلیکٹریٹ میں ضلع مجسٹریٹ کو کسان مختلف مطالبات کو لے کر میمورنڈم دیں گے۔ Farmer leader Rakesh Tiket's statement on ED

مزید پڑھیں:

Farmer Leader Rakesh Tikait: کسان رہنما راکیش ٹکیت نے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا


ای ڈی کی سرگرمیوں کے تعلق سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں راکیش ٹکیت نے کہا کہ حکومت کی منشا ہے گاندھی خاندان میں سے ایک کو جیل بھیجا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details