ریاست بہار میں اسمبلی انتخابات سے قبل بہار حکومت نے ایک حکم نامہ جاری کرکے اردو کی لازمیت کو ختم کرکے اردو میتھلی ،بھوجپوری اور بنگلہ کو اختیاری مضمون کے زمرے میں شامل کرنے کا فرمان جاری کیا ہے۔
جانکاری کے مطابق ریاست بہار جھارکھنڈ اور اتر پردیش سمیت کئی ریاستوں میں اردو زبان کو دوسری حکومتی زبان کا درجہ حاصل ہے۔ جبکہ بہار میں اس سے قبل اردو زبان کو لازمی مضمون کے طور پر پڑھایا جاتا تھا لیکن سرکاری فرمان کے مطابق اب یہ اختیاری مضمون کے طور پر پڑھایا جائے گا۔
حکومت کی اس فرمان پر بہار کی دوسری سب سے بڑی آبادی سخت برہم ہے اور حکومت سے مسلسل مطالبہ کررہی ہے کہ 'اردو کی لازمیت کو برقرار رکھا جائے اور اس کو لازمی مضمون کے طور پر پڑھایا جائے۔