اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھارتی حکومت ایران امریکہ تنازع ختم کرنے کی کوشش کرے: پونیا - ملک کا کافی نقصان ہو سکتا ہے

کانگریس کے قومی ترجمان و رکن پارلیمان پی ایل پنیا نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قومی مفاد کے لیے ایران اور امریکہ کے درمیان پیدا ہوئے تنازع کو ختم کرانے کی کوشش کرے۔

بھارتی حکومت ایران امریکہ تنازع ختم کرنے کی کوشش کرے: پونیا
بھارتی حکومت ایران امریکہ تنازع ختم کرنے کی کوشش کرے: پونیا

By

Published : Jan 12, 2020, 9:43 PM IST

کانگریس رہنما پی ایل پنیا نے کہا کہ 'اگر دونوں ممالک میں امن و امان قائم نہیں ہوتا تو ہے تو اس سے بھارت کو کافی نقصان ہو سکتا ہے۔

بھارتی حکومت ایران امریکہ تنازع ختم کرنے کی کوشش کرے: پونیا

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران پی ایل پنیا نے کہا کہ 'پارٹی کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تنازع کو ختم کرانے کی کوشش کرے۔'

انہوں نے کہا کہ 'بھارت کا 80 فیصد پیٹرولیم تیل ایران اور اس کے آس پاس کے ممالک سے آتا ہے، اگر امن و امان خراب ہوا تو بین الاقوامی سطح پر نقصان تو ہوگا ہی اس کے ساتھ ساتھ بھارت کو بھی اس سے دو چار ہونا پڑے گا۔

اس لیے قومی مفاد کے لیے ایران امریکہ کے درمیان تنازع ختم کرنے کی ضروری ہے اور اس کے لیے مرکزی حکومت کو کوشش کرنی چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details