اردو

urdu

ETV Bharat / state

حلال سرٹیفکیٹ کے ساتھ مصنوعات فروخت کرنے والی کمپنیوں کے خلاف مقدمہ درج - حلال سرٹیفیکیشن

ریاست اترپردیش کے دار الحکومت لکھنو میں حلال سرٹیفکیٹ کے ساتھ مصنوعات فروخت کرنے والی مختلف کمپنیوں کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ Yogi government strict over Halal certification

Halal Certification
Halal Certification

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 18, 2023, 2:04 PM IST

لکھنؤ: اتر پردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کا حلال سرٹیفیکیشن سے متعلق مصنوعات کی فروخت پر سخت پابندیاں عائد کرنے کا امکان ہے۔ اس ضمن میں ہفتہ کو دار الحکومت لکھنؤ کے حضرت گنج پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

حضرت گنج کوتوالی میں حلال سرٹیفیکیشن دینے کے بعد مصنوعات فروخت کرنے والی کمپنیوں کے خلاف سماجی کارکن شیلیندر شرما کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ حلال انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ چنئی، جمعیۃ علماء ہند حلال ٹرسٹ دہلی، حلال کونسل آف انڈیا ممبئی، جمعیۃ علماء مہاراشٹر ممبئی جیسی حلال سرٹیفیکیشن دے کر سامان فروخت کرنے والی نامعلوم کمپنیوں کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Halal certification,

سرکاری ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اتر پردیش میں حلال سرٹیفکیٹ سے متعلق مصنوعات پر پابندی عائد کرنے کی مکمل تیاریاں کر لی گئی ہیں۔ اتر پردیش میں حلال سرٹیفیکیشن کے نام پر دھوکہ دہی بڑے پیمانے پر ہورہی ہے اور حلال سرٹیفکیٹ کے ساتھ کئی مصنوعات فروخت کی جارہی ہیں۔ تمام حلال مصنوعات میں ڈیری مصنوعات، چینی، نمکین، مصالحے، صابن، کپڑے کو بھی حلال قرار دیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس پورے معاملے کا نوٹس لیا ہے۔

Halal certification,
Halal certification,

مزید پڑھیں: سعودی کے نمائندے نے جمعیۃ علماء حلال سرٹیفکیشن سیکشن کا جائزہ لیا

واضح رہے کہ حلال سرٹیفیکیشن خوراک، کاسمیٹک اور دواسازی کے شعبے سے متعلق مصنوعات کے لیے کی جاتی ہے اور یہ سرٹیفیکیٹ ایک طرح سے اس بات کی ضمانت ہوتا ہے کہ مصنوعات اسلامی قوانین کے تحت بنائی گئی ہیں۔ اس کا استعمال صارفین کو یہ بتانے کے لیے کیا جاتا ہے کہ اس میں کوئی ممنوعہ مادہ (گوشت وغیرہ) نہیں ہے۔ کسی بھی طرح سے ناپاک سمجھا جانے والی چیز استعمال نہیں کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ملک میں اس سے پہلے حلال مصنوعات کو لیکر کئی مرتبہ تنازع پیدا ہوچکا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details