ریاست اترپردیش میں کورنا انفیکشن کے سلسلے میں مسلسل یوگی حکومت پر شدید نکتہ چینی کر رہیں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے پیر کو کہا کہ تین مہینے قبل حکومت کے سامنے جن خطرات کے سلسلے میں تشویش کا اظہار کیا گیا تھا آج وہ حقیقی شکل میں سامنے آرہے ہیں۔
محترمہ واڈرا نے کہا کہ 'اترپردیش کے دو بڑے شہروں لکھنؤ اور گورکھپور کے سرکاری ہسپتالز میں بستر خالی نہ ہونے کی خبریں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کے معاملے بڑھ رہے ہیں اور ہسپتالز کی یہ حالت تشویش کا باعث ہے۔
انہوں نے کہا کہ تین مہینے پہلے حکومت کے سامنے جن خطرات پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا آج وہ حقیقی شکل میں سامنے آرہے ہیں۔
انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ 'اب ٹیپ ریکارڈ جیسی چلنے والی پریس کانفرنسز سے اترپردیش حکومت کا کام نہیں چلے گا، ان حالات پر دھیان دینا ہی ہوگا'۔
کانگریس جنرل سکریٹری نے لکھنؤ اور گورکھپپور میں بستروں کی حالت کے بارے میں ایک کٹنگ بھی شئیر کی ہے، جس کے مطابق لکھنؤ اور گورکھپور میں سبھی ہسپتالز کے بیڈ،آکسیجن سلنڈر اور وینٹی لیٹر بھرے ہوئے بتائے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ گذشتہ ایک ہفتے سے لکھنؤ سمیت چھ دیگر اضلاع میں کورونا انفیکشن کے معاملات میں کافی تیزی آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ میں اضافہ کی بدولت نئے مریضوں کی تعدادمیں اضافہ ہورہا ہے، کیا اس سے انفیکشن کی رفتار پر قابو پایا جاسکے گا۔