ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں بھارتیہ اتی پچھڑا سنگھرش مورچہ کے قومی صدر موہن پرجاپتی نے کہا کہ 'مہاجر مزدور جو کورونا کے ساتھ ساتھ موجودہ صورتحال سے لڑ رہے ہیں اور سینکڑوں کی تعداد میں مزدور ہلاک ہو رہے ہیں۔ ایسے غریب مزدوروں کو حکومت کی طرف سے شہید کا درجہ دیا جانا چاہئے۔'
ایسے جان گنوانے والے مزدور جن کو اپنے آبائی گھر اور اپنے کنبے کے پاس جانے کے لئے ناقابل برداشت تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن وہ اپنے اہل خانہ تک نہیں پہنچ سکے اور سڑک حادثات میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایسے غریب مزدوروں کو حکومت کی طرف سے شہید کا درجہ دیا جانا چاہئے۔
اُنہوں نے کہا کے دیگر ریاستوں کے غیر اضلاع میں پھنسے مزدور، حاملہ خواتین سمیت غریب مزدور خواتین سینکڑوں کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے اپنے چھوٹے بچوں کے ساتھ مہینوں سے پیدل چل رہے ہیں تاکہ اپنے گھر جا سکیں۔
کچھ مزدور کڑی مشقت کے بعد اپنے اہل خانہ تک پہنچ گئے ہیں اور کچھ مزدور اپنے گھر جانے کے لیے کڑی مشقت کر رہے ہیں۔