شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جب ملک گیر مظاہرے ہو رہے تھے، تبھی کورونا وائرس نے بھارت میں دستک دی۔
اس کے بعد احتجاج میں شامل خواتین نے یہ فیصلہ کیا کہ وبائی امراض سے بچاؤ کے لیے احتجاج ملتوی کرنا ہی مناسب رہے گا۔
حالانکہ یو پی حکومت نے کورونا اور لاک ڈاؤن کے باوجود لوگوں کو لاکھوں روپے کی نوٹس دے کر مظاہرین کو پریشانی میں ڈال دیا تھا۔
ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران رہائی منچ کے صدر ایڈوکیٹ شعیب نے کہا کہ، 'سرکار کی منشا مسلمانوں کو پریشان کرنے کی ہے اور مسلمانوں کے نام پر عوام کو پریشان کرنا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'سی اے اے کے خلاف اٹھنے کی ضرورت ہوئی تو ہماری ٹیم ہر وقت تیار ہے، لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اس کی ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ سرکار بیک فوٹ پر جا چکی ہے اور اسے دوبارہ کرنا مشکل ہوگا۔'