اردو

urdu

ETV Bharat / state

معیشت کی بہتری پر حکومت کی توجہ نہیں: پرینکا - حکومت کو سب سے زیادہ دھیان ملک کی معیشت پر دینا چاہئے

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ملکی معیشت میں گراوٹ کے لئے بی جے پی کی پالیسیوں پر حملہ کرتے ہوئے بدھ کو کہا کہ اس میں بہتری اولین ترجیح ہونی چاہئے تھی، لیکن مرکزی حکومت نے اس معاملے کو ٹھنڈے بستے میں ڈال دیا ہے۔

معیشت کی بہتری پر حکومت کی توجہ نہیں: پرینکا
معیشت کی بہتری پر حکومت کی توجہ نہیں: پرینکا

By

Published : Feb 12, 2020, 2:14 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 2:14 AM IST

پرینکا واڈرا کا آج بدھ کو اعظم گڑھ کے بلریا گنج جاتے وقت کانگریس کے کیمپ دفتر جوگیا پور کے نزدیک پارٹی کارکنوں نے زبردست استقبال کیا۔

اس دوران صحافیوں سے اپنے مختصر بات چیت میں کہا کہ معیشت پر بی جے پی حکومت کو سب سے زیادہ دھیان دینا چاہئے تھا لیکن اب معیشت میں بہتری کا معاملہ ٹھنڈے بستے میں بند کردیا گیا ہے۔ جی ڈی پی کے اندازے بتاتے ہیں کہ حالات ٹھیک نہیں ہیں۔

معیشت کی بہتری پر حکومت کی توجہ نہیں: پرینکا

انہوں نے کہا کہ جی ڈی پی میں لگاتار گراوٹ آرہی ہے اور اس بار بھی گراوٹ کا ہی اندازہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کا سب سے زیادہ اثر تجارت،غریبوں،دہاڑی پر کام کرنے والے مزدوروں اور روزگار پر پڑرہا ہے۔حکومت کی طرف سے کوئی بھی تسلی بخش اقدام نہیں کیا جارہا ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 2:14 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details