اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mohsin Raza on Minorities Issues: 'حکومت اقلیتوں کے لیے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے' - یوم اقلیتی حقوق پر لکھنؤ میں پروگرام

یوم حقوق برائے اقلیت پر اتر پردیش کے اقلیتی فلاح و بہبود و حج اوقاف کے وزیر Minority Rights Day محسن رضا نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ گفتگو کے دوران اقلیتوں کے تعلق سے حکومت کے کام اور اسکیمز پر روشنی ڈالی۔

اتر پردیش کے اقلیتی فلاح و بہبود و حج اوقاف کے وزیر محسن رضا
اتر پردیش کے اقلیتی فلاح و بہبود و حج اوقاف کے وزیر محسن رضا

By

Published : Dec 18, 2021, 11:08 PM IST

18 دسمبر کو بین الاقوامی سطح پر اقلیتوں کے حقوق کا دن منایا جاتا ہے International Minority Rights Day۔ اس کے تحت اتر پردیش اقلیتی کمیشن Uttar Pradesh Minority Commission کے زیر اہتمام لکھنؤ کے اندرا بھون میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں اقلیتی فلاح و بہبود و حج اوقاف کے وزیر مملکت محسن رضا بطورِ مہمانِ خصوصی شامل ہوئے اور حکومت کی جانب سے اقلیتوں کے لیے جاری اسکیم کے حوالے سے انہوں نے گفتگو کی۔

اتر پردیش کے اقلیتی فلاح و بہبود و حج اوقاف کے وزیر محسن رضا

تعلیمی بیداری اور حکومت کی جانب سے اقلیتوں کے لیے جاری منصوبے پر محسن رضا نے کہا کہ موجودہ حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تعلق سے پوری سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔

وزیر محسن رضا نے کہا کہ 'اس موقع پر ہم اقلیتی طبقہ کے سبھی لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اتر پردیش حکومت اقلیتوں کی متعدد د اسکیم کے ذریعے فلاح و بہبود کام کر رہی ہے۔

گزشتہ ساڑھے چار برس میں پوری ریاست میں تقریباً دس لاکھ مکانات اقلیتوں کو دے گئے ہیں ساتھ ہی اقلیتی طبقہ کے طلبا و طالبات کے وظیفے کا خاص انتظام کیا گیا ہے۔ کمیشن کی تشکیل کے بعد اقلیتی طبقہ کے کے افراد کو انصاف دلایا جا رہا ہے۔

اقلیتوں کے ساتھ ہورہی زیادتی اور مذہب کے نام پر تشدد کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں قانون کا راج ہے۔ ریاست میں جرائم پیشہ افراد سلاخوں کے پیچھے ہیں حالانکہ ماضی میں مذہب کے نام پر کانپور سمیت متعدد معاملے سامنے آچکے ہیں جہاں پر مذہب کے نام پر اقلیتوں پر تشدد کیا گیا ہے۔

اتر پردیش میں عازمین حج کے حوالے سے محسن رضا نے کہا کہ کوویڈ سے قبل عازمین کو پوری سہولت دی گئی اور آنے والے 2022 میں بھی عازمین کو پورے انتظام کے ساتھ روانہ کیا جائے گا جس کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ خدام حجاج اس کو بھی حاجیوں کے ساتھ جانے کے راستے ہموار ہوئے ہیں۔ عازمین حج کے ویکسینیشن پر خاص توجہ دی جائے گی۔

مدارس میں جدید کاری اسکیم کے تحت اساتذہ کی تنخواہ پر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے ان کی تنخواہ جاری ہونے میں کسی قسم کی کوئی دشواری نہیں ہے مرکزی حکومت کی جانب سے کچھ تکنیکی مشکلات ہیں جنہیں جلد ہی حل کر لیا جائے گا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details