اردو

urdu

ETV Bharat / state

اعظم خان کو سرکار نشانہ بنا رہی ہے: وکی راج - ram pur news

اتر پردیش کے قد آور رہنما اور رامپور سے رکن پارلیمان اعظم خاں ابھی علیل ہیں اور دوبارہ ان کی طبیعت ناساز ہونے پر ان کو آئی سی یو میں منتقل کیا گیا ہے۔ دلت سماج سے تعلق رکھنے والے اعظم خاں کے حامی وکی راج ایڈووکیٹ نے رمضان المبارک میں جمعۃ الوداع کا روزہ رکھ کر اعظم خاں کی صحت یابی اور رہائی کے لئے دعا کی۔ نمائندہ ای ٹی وی بھارت نے ان سے خصوصی بات کی۔

up_ram_01_talk_with_vicky_raj_who_offered_roza_and_dua_for_azam_khans_releasing_spl_pkg_7204696
اعظم خان کو سرکار نشانہ بنا رہی ہے: وکی راج

By

Published : May 29, 2021, 9:56 AM IST

رامپور سے رکن پارلیمان اعظم خاں ابھی علیل ہیں اور دوبارہ ان کی طبیعت ناساز ہونے پر ان کو آئی سی یو میں منتقل کیا گیا ہے۔ ان کی صحت یابی کے لئے سماج کے سبھی طبقے اور فرقوں سے تعلق رکھنے والے لوگ دعائیں کر رہے ہیں۔ دلت سماج سے تعلق رکھنے والے اعظم خاں کے حامی وکی راج ایڈووکیٹ نے رمضان المبارک میں جمعۃ الوداع کا روزہ رکھ کر اعظم خاں کی صحت یابی اور رہائی کے لئے دعا کی۔ نمائندہ ای ٹی وی بھارت نے ان سے خصوصی بات کی ہے۔

دیکھیے خصوصی بات چیت
اعظم خاں کی طبیعت دوبارہ ناساز ہونے پر ان کے حامی کافی تشویش میں نظر آ رہے ہیں اور وہ اپنے لیڈر کی صحت یابی و جلد رہائی کے متمنی ہیں۔ دلت سماج سے تعلق رکھنے والی سابق میونسپل ممبر نیہا راج نے جہاں اعظم خاں کی رہائی کے لئے اپنے خون سے صدر جمہوریہ کو خط لکھ کر ارسال کیا وہیں ان کے شوہر وکی راج نے رمضان المبارک میں جمعۃ الوداع کا روزہ رکھ کر اعظم خاں کے لئے خصوصی دعا کی۔
ننھی بچی نے اعظم خان کی رہائی کی مانگ کی

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے وکی راج نے کہا کہ ہمارے ملک میں بابا رام رحیم جیسے جرائم پیشہ افراد کی سزا کو کم کیا جا رہا ہے جب کہ ملک کے نوجوانوں کے لئے تعلیمی ادارے قائم کرنے والے، تعمیر و ترقی کے مظہر رکن پارلیمان محمد اعظم خاں کو سخت علیل ہونے پر بھی پیرول نہیں دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعظم خاں جیسے لیڈران ہزاروں برس میں پیدا ہوتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details