اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے 48 ہزار بیڈ تیار کئے گئے ہیں۔ یہ تعداد چند دنوں میں بڑھ کر 52 ہزار ہو جائیں گے۔
یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے حکم کے بعد یہ اقدام کئے گئے۔ وہیں ہیلتھ سکریٹری اونیش اوستھی نے لوک بھون میں پریس کانفرینس کے دوران بتایا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے حکم جاری کیا ہے کہ تمام مزدوروں کے ساتھ احترام سے پیش آیا جائے اور انہیں گھر تک پہنچانے کے پختہ انتظامات کئے جائیں۔
وہیں حکومت کا دعوی ہے کہ تاحال یوپی میں 6 لاکھ مزدور لائے جا چکے ہیں۔ ان کی میڈیکل اسکریننگ کرانے کے علاوہ ضرورت کے لحاط سے قرنطینہ میں منتقل کیا جا رہا ہے اور حسب ضرورت علاج بھی کیا جا رہا ہے۔
وہیں مزدوروں کے ٹرینوں سے آنے کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔ جس کے لیے 40 اضلاع میں تیاری کی گئی ہے۔ تاہم وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے حکم دیا ہے کہ ان اضلاع میں بسیز بھی پہنچائے جائیں تاکہ مزدوروں کو ان کے گھر تک پہنچانے میں کوئی پریشانی نہ ہوں ۔
بتایا جا رہا ہے کہ کل شارجہ سے بھی ایک طیارہ مزدوروں کو لے کر بھارت پہنچے گا۔ وہیں دیگر ریاستوں سے آنے والوں کی فہرست بھی حکومت کے حوالے کرنا ہے اور انہیں میڈیکل سرٹیفیکیٹ بھی دینا ہے۔ کووڈ اور نان کووڈ ہسپتالوں کو الگ الگ قائم کرنے کے سلسلے میں وزیر اعلی نے آج جائزہ لیا ہے۔ جس کے بعد ہاٹ سپاٹ، منڈی، ہسپتال کے ارد گرد کے علاقوں کو سینی ٹائز کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
وہیں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے ایک لاکھ 14 ہزار لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی ہے۔ اور 37ہزار گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں۔ جن سے 16 کروڑ 16 لاکھ روپے کا چالان وصول کیا گیا ہے۔