اترپردیش حکومت کے ہفتے میں دو دن لاک ڈاؤن کے فیصلے کو نہ بوجھنے والی پہیلی قرار دیتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے طنز کسا کہ حکومت اپنی ناکامی چھپانے کا کھیل کھیل رہی ہے۔
محترمہ واڈرا نے اترپردیش میں کورونا متاثرین کے ایک گراف کے ساتھ اپنے ٹوئٹ میں لکھا 'گذشتہ تین دن میں کورونا کے تقریبا پانچ ہزار معاملے سامنے آئے ہیں جس میں 10جولائی کو 1347، 11جولائی کو 1403، 12جولائی کو 1388معاملے شامل ہیں'۔
حکومت کے ہفتہ میں دو دن کے لاک ڈاؤن کے فیصلے پر انہوں نے کہا 'لاک ڈاؤن کے وویکنڈ'بیبی کیفے' کا منطق اب تک کسی کو سمجھ نہیں آیا۔
'مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی'
کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے کہا کہ یوپی حکومت اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیے کھیل کھیل رہی ہے۔
پرینکا گاندھی
اپنی ناکامی چھپانے کے لئے کھلواڑ جاری ہے۔ انہوں نے طنز کستے ہوئے ایک مصرعہ یہ بھی لکھا'مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی'
قابل ذکر ہے کہ اترپردیش میں کورونا کے پہلے پانچ ہزار معاملے سامنے آنے میں تقریبا 75دن کا وقت لگ گیا تھا جبکہ اب انفیکشن کی تعداد دن گذرنے کے ساتھ ہی بڑھتی جارہی ہے۔ حالانکہ یہ بھی سچ ہے کہ اس دوران کورونا ٹیسٹنگ کی رفتار بھی کئی گنا زیادہ ہوئی ہے۔