غازی آباد: اترپردیش کے غازی آباد کے اوم وتی فارم ہاؤس میں منعقد کانفرنس میں کئی خواتین پارٹی میں شامل ہوئیں۔مہمان خصوصی ویمنس سیل کی ریاستی صدر نیلم یادو نے کہا کہ موجودہ حکومت خواتین کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ خود بی جے پی رہنما خواتین کی تذلیل کر رہے ہیں۔ خواتین کو ان کے حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے۔ عصمت دری کرنے والوں کو سزا نہیں دی جا رہی، لیکن حکومت کے لوگ پھولوں کے ہار پہنا کر ان کا استقبال کر رہے ہیں۔ Government failed to provide protection to women
مغربی یوپی کے صدر سومیندر ڈھاکہ نے کہا کہ آج حکمران پارٹی متاثرین کی بات سننے کو تیار نہیں ہے۔ ایسے میں متاثرین کا انصاف پر اعتماد اٹھتا جا رہا ہے۔ عاپ کارکنان ایسے لوگوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔ غازی آباد کی ضلعی صدر کلپنا ورما نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے ساتھ ہی ہم گجرات اور ہماچل پردیش میں جیت کی داستان لکھنے جارہے ہیں۔