اردو

urdu

ETV Bharat / state

اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل کا دورہ بہرائچ - اپنے طے شدہ پروگرام کے تحت

ریاست اترپردیش کی گورنرآنندی بین پٹیل بہرائچ پہنچیں جہاں ارکان اسمبلی سمیت ضلع کے اعلیٰ افسران نے گلدشتہ پیش کر ان کا استقبال کیا-

اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل کا دورہ بہرائچ
اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل کا دورہ بہرائچ

By

Published : Mar 14, 2020, 9:35 AM IST

اپنے طے شدہ پروگرام کے تحت بہرائچ پہنچتے ہی اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل نے بہرائچ میڈیکل کالج کا مشاہدہ کیا۔

بہرائچ میڈیکل کالج میں پہنچ کر انھوں نے مریضوں کی خیریت دریافت کرنے کے بعد گونگے بہرے بچوں کے اسکول گئی جہاں معذور بچوں کے ساتھ کچھ وقت گزارا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ بہتر سہولیات فراہم کریں۔

ویڈیو: گورنر آنندی بین پٹیل کا دورہ بہرائچ

اس کے بعد گورنر نے پی ڈبلو ڈی گیسٹ ہاؤس آکر اعلیٰ افسران سے میٹنگ کی اور خواتین کے گروپ سے ملاقات بھی کی۔

گورنر کے اس پورے دورہ کے دوران انہیں جن کسانوں سے ملاقات کرنی تھی ان کو وہاں تک جانے ہی نہیں دیا گیا اس کے علاوہ ضلع صحافیوں سے بھی گورنر کی ملاقات یا پریس کانفرنس نہیں کرائی گئی۔

اس بابت جب اعلیٰ افسران سے وجہ جاننے کی کوشش کی گئی تو لکھنو سے آۓ ان کے حفاظتی دستے کا حوالہ دے کر ٹال دیا گیا-گورنر اترپردیش اس آدھے ادھورے دورہ میں اعلیٰ افسران سے گھری رہیں انہیں کسی سے ملنے نہیں دیا گیا اور افسران سے میٹنگ کر واپس لکھنو روانہ ہو گئیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details