بریلی کے گووردھن کو 'بریلی کا بگ بی' کہا جا تا ہے۔
بریلی کے بگ بی گووردھن گزشتہ 15 برسوں سے امیتابھ بچن کی لمبی عمر کے لیے کروا چوتھ کا ورت رکھ رہے ہیں، ساتھ میں ان کی اہلیہ بھی امیتابھ بچن کے لیے ورت رکھ رہی ہیں۔

گووردھن کو جب امیتابھ بچن کے کورونا پازیٹیو ہونے کی خبر ملی تب سے وہ پریشان ہو گئے ہیں اور وہ ان کی صحتیابی کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔
گووردھن نے بتایا کہ وہ 2010 میں ممبئی میں امیتابھ بچن سے ملے تھے۔ اس دوران سپر اسٹار امیتابھ بچن نے انہیں گلے لگا لیا تھا۔
گووردھن نے بتایا کہ ان کے لیے میگا اسٹار امیتابھ بچن بھگوان سے کم نہیں ہیں۔