بھارت کے سابق وزیر اعظم بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی کے یوم پیدائش کو آج ضلع میں 11 مقامات پر گڈ گورننس ڈے کے طور پر منایا گیا۔
اس موقع پر منعقد پروگرامز میں سیکڑوں کسانوں نے شرکت کی۔ گڈ گورننس ڈے کے موقع پر منعقد پروگرام میں حکومت ہند اور اترپردیش حکومت کے ذریعہ کاشتکاروں کے مفادات کے لئے چلائی جانے والی مختلف اسکیموں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔
نوئیڈا میں 12 مقامات پر گڈ گورننس ڈے کا اہتمام ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی کی سربراہی میں محکمہ زراعت کے زیر اہتمام بیسرکھ ڈیولپمنٹ بلاک میں منعقد اس پروگرام میں ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر مہیش شرما، علاقائی ایم ایل اے پنکج سنگھ، چیف ڈیولپمنٹ آفیسر انل کمار سنگھ، ایڈیشنل زراعت ڈائریکٹر ڈاکٹر جتیندر کمار تومر نے شرکت کی۔
اسی طرح کاشتکار سیمینار اور گڈ گورننس ڈے پروگرام کی صدارت جیور میں علاقائی رکن اسمبلی دھیریندر سنگھ نے کی۔ کرشی ویجن مرکز چولس میں علاقہ کے ممبر اسمبلی تیجپال ناگر نے پروگرام کی صدارت کی۔
تمام پروگراموں میں عوامی نمائندوں کے ذریعہ حکومت ہند اور حکومت اترپردیش کی جانب سے کسانوں کے مفاد کے لئے چلائی جانے والی مختلف اسکیموں کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیے
مودی نے جموں و کشمیر کے لیے 'ہیلتھ انشورنس منصوبے' کا آغاز کیا
ان پروگراموں کو کامیاب بنانے کے لئے محکمہ جاتی افسران کی جانب سے گزشتہ 2 روز سے سخت محنت کی جارہی تھی جس کے نتیجے میں ضلع میں 11 مقامات پر کامیاب پروگراموں کا انعقاد کیا گیا ہے۔