اردو

urdu

ETV Bharat / state

گونڈہ: خاتون کانسٹیبل کی مشتبہ حالت میں موت - لاش کا پوسٹ مارٹم

اترپردیش کے ضلع گونڈہ کے موتی گنج تھانے میں تعینات ایک خاتون سپاہی کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی۔

Gonda: Female constable dies in suspicious condition
گونڈہ: خاتون کانسٹیبل کی مشتبہ حالت میں موت

By

Published : Aug 29, 2020, 3:41 PM IST

پولیس ذرائع نے بتایا کہ خاتون سپاہی کنک سنگھ موتی گنج تھانہ علاقہ میں واقع سرکاری رہائش گاہ پر رہ رہی تھی۔

آج صبح اچانک اس کی طبیعت بگڑ گئی۔ تبھی پڑوس کے کوارٹر میں رہ رہی خاتون سپاہی اس کو علاج کے لئے ضلع ہسپتال لے گئی جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

متوفی کانسٹیبل بلیا کی رہنے والی ہے۔ اس نے 2018 بیچ میں پولیس میں تقرری حاصل کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ لاش کا پوسٹ مارٹم کرا کر لاش کو اہل خانہ کو سونپ دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details